پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،10ملزم گرفتار

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،10ملزم گرفتار

  

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)سرکل پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کرلیا، فیکٹری پولیس نے ندیم احمد اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پانچ افراد احسان اللہ، پرویزوغیرہ کوحراست میں لے لیا۔، جبکہ پتنگ بازی کرتے ہوئے دوافراد کو پکڑ کر ان سے ڈور اور پتنگیں قبضہ میں لے لیں۔

، پولیس نے تین اشتہاری ملزموں کوگرفتار کرلیا۔

ذوالقرنین کی درخواست پر ا یس ایچ اوتھانہ سٹی بلال الرحمن بھٹی نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پیر مٹھا قبرستان کی دیوار کے ساتھ واردات کی نیت سے بیٹھے دوافراد محمد افضل سکنہ بلوچی گلہ نمبر۱ اور محمد الیاس سکنہ چک نمبر142تحصیل چک جھمرہ کو گرفتار کرلیا دوران تلاشی ملزمان سے غیر قانونی تیس بور پسٹل اور گولیاں برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔ دوران تفتیش ملزمان سے چار بھینسیں بھی برآمد کرلیں۔

مزید :

علاقائی -