2020ء، دنیا بھر میں کھیلوں کے اہم ایونٹس سے محروم رہے گا

2020ء، دنیا بھر میں کھیلوں کے اہم ایونٹس سے محروم رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(افضل افتخار) دنیا بھر میں ہر طرح کی سر گرمیاں اس وقت شدید مشکلات کاشکار ہیں اسی طر ح سے کھیلوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے 2020 ء سال کھیلوں کے لئے بہت منفی ثابت ہوا ہے اس سال کے آغاز میں ہی کرونا وائرس نے کھیلوں کی دنیا میں تباہی مچادی ہے او ر اس سال ہونے والے کھیلوں کے انعقاد کو شدید خطرہ میں ڈال دیا ہے اب تک کئی ملکی و غیر ملکی ایونٹس کی منسوخی کا اعلا ن کیاجاچکا ہے جس سے شائقین میں بھی بہت مایوسی پھیلی ہوئی ہے چاہے وہ کرکٹ کا کھیل ہو یا پھر ہاکی، فٹ بال،ٹینس کوئی بھی کھیل ایسا نہیں جس کے اس سال انعقاد کی نوید سنائی جاسکے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اولمپک گیمز اور ومبلڈن جیسے بڑے بڑے ایونٹس کو ختم کرنے کا اعلان کیاگیا ہے اور اب ان کھیلوں کا مستقبل کیا ہوتا ہے اور یہ کب منعقد ہوتے ہیں یہ سوال ابھر رہا ہے جس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ایک طرف تو کھیلوں کا انعقاد نہیں ہورہا اور دوسری طرف اس سے جس نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر یہ ضرور ہے کھیلوں کی تاریخ کا یہ پہلا سال ہوگا جب کوئی میگا ایونٹ وقت پر منعقد نہیں ہوسکے گا جو کھیلوں کے لئے یقینا درست نہیں۔