کھیلوں کی تنظیموں کا ڈاکٹر شیخ محمد نسیم کی وفات پر اظہار تعزیت

کھیلوں کی تنظیموں کا ڈاکٹر شیخ محمد نسیم کی وفات پر اظہار تعزیت

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل محمد ظفر، بریگیڈیئر (ر) سلطان محمود، مدثر رزاق آرائیں، سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا، سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد،مقبول آرائیں، پا، عدنان احمد ملک، عدنان سمیع اور اسید شرافت حسین بخاری ودیگر نے اے پی پی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شیخ محمد نسیم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیخ محمد نسیم کی کھیلوں میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -