او آئی سی نے گیمز کوالیفکیشن کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

او آئی سی نے گیمز کوالیفکیشن کی ڈیڈ لائن مقرر کردی

  

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اگلے سال ٹوکیو اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفکیشن ڈیڈ لائن مقرر کر دی۔ترجمان انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہاکہ 29جون 2021 ء تک ایتھلیٹس گیمز کیلئے کوالیفائی کر سکتے ہیں،انٹرنیشنل فیڈریشنز اپنے طور پر ایتھلیٹس کیلئے کوالیفکیشن ڈیڈ لائن مقرر کرسکتی ہیں۔آئی او سی کے مطابق کوالیفائی کرنے والے ایتھلیٹس بھی گیمزمیں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے اہل ہوں گے۔واضح رہے کہ آ ئی او سی نے اولمپکس گیمز اب اگلے سال 24 جولائی سے 8 اگست تک ری شیڈول کیے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -