کرونا، احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ناگزیرہے، ہا تنویر افضل
اسلام آباد (اے پی پی) ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر تنویر افضل نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
ہانگ کانگ میں کرونا اس لئے زیادہ نہیں پھیلا کہ لوگوں نے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ جمعہ کو کورونا سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی مرض ہے، سب کوگھروں میں رہ کر اختیاط کرنی چاہیے اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی اختیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر نا چائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بطور مسلمان اس بات پر یقین ہے کہ اللہ ہی ہمیں اس عذاب سے نجات دلائے گا۔