ایمریٹس اسکائی کارگو کاپاکستان کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا

ایمریٹس اسکائی کارگو کاپاکستان کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا

  

کراچی (پ ر) COVID-19 کی عالمی وباء کے تناظر میں پیدا ہونے والے مشکل حالات کے تناظر میں ایمریٹس نے ضروری اشیاء کی ریکارڈ ساز ترسیل کر کے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کر لیا۔ کارگو ایئر لائن کراچی سے دبئی کے درمیان پرواز کرنے والے بوئنگ777-300 کے ذریعے 62 ٹن کارگو کی ترسیل کر کے موجودہ ہفتے کے آغاز میں قائم کئے جانے والے 56 ٹن کارگو کی ترسیل کے اپنے ریکارڈ کو مزید بہتر کر لیا۔ پاکستان سے بر آمد ہونے والی اشیاء میں گوشت، مچھلی اور سبزیاں شامل تھیں جبکہ در آمد ہونے والی اشیاء میں ادویات، ٹیسٹنگ مشینز، دیگر طبی آلات، صنعتی مشینری، ڈرلنگ کے آلات اور عام استعمال کی اشیاء شامل تھیں۔ مسافر پروازوں کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالیہ مسائل کے باوجود ایمریٹس اسکائی کارگو اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ ہفتہ وار چار کارگو پروازوں کے ذریعے اشیائے خو رد نوش اور طبی اشیاء کی پاکستان سے درآمداور بر آمد کراچی اور لاہور کیلئے چلنے والی ایک ایک پرواز کی بدولت جاری رہیں۔ اس اقدام کی بدولت ضروری اشیاء کی ان مقامات تک ترسیل ممکن ہوسکے گی جہاں پر ان کی اشد ضرورت ہے۔

اس طرح عالمی سپلائی چین کھلی رہے گی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عوام الناس اور کاروبار کی معاونت جاری رہے گی۔

مزید :

کامرس -