ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو ریلیف دیا جائے،رضوان اشرف

  ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو ریلیف دیا جائے،رضوان اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد (اے پی پی) ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓباد کے سابق صدر اور معروف ایکسپورٹررضوان اشرف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی تجارت بند ہونے کے باعث صنعتکاروں کے اربوں روپے کے ایکسپورٹ آرڈرز کینسل ہوگئے لہٰذا حکومت ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے اور ریفنڈز کی ادائیگی کے پیکیج کوبھی بڑھایا جائے کیونکہ اس وجہ سے صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جمعہ کے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے مزدوروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کررکھا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔

جبکہ یورپ اور امریکہ کے ساتھ بارڈرز بند ہونے کی وجہ سے تجارت بند ہونے سے انکے اربوں روپے کے آرڈر کینسل ہوچکے ہیں اور کروڑوں روپے کا مال مختلف ممالک کی بندرگاہوں پر موجود ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے بھی کوئی واضح لائحہ عمل نہیں دیا جاسکا جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ چند بڑے ایکسپورٹرز ہی ری فنڈز ریلیف پیکیج سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ چھوٹے صنعتی یونٹس کے مالکان کو انکا حق نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں کو قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے ریلیف دینے سمیت موجودہ ملکی صورت حال میں انڈسٹری کی بحالی کیلئے ایکسپورٹرز کے قرضوں پر شرح سود میں کمی لائے یا پھر آئندہ تین ماہ قرضوں پر پڑنے والا شرح سود معاف کردے۔

مزید :

کامرس -