پی ٹی سی ایل اور گلبرگ گرینز کے درمیان معاہدہ
کراچی(پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے گلبرگ گرینز اسلام آباد کے ساتھ سوسائٹی میں انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی سروسز اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔محمد شہزاد یوسف، چیف بزنس آپریشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل اور شجاعت اللہ قریشی، سیکرٹری انٹیلی جنس بیورو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (آئی بی ای سی ایچ ایس) اسلام آباد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔پی ٹی سی ایل اور آئی بی ای سی ایچ ایس گلبرگ گرینزکو سمارٹ سٹی بیس میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں جہاں کے رہائشی بہترین مواد کے ساتھ ہائی سپیڈ، لامحدود انٹرنیٹ اینڈ براڈ بینڈ، صاف شفاف آواز اور سمارٹ ٹی وی کی سروسز سے لطف اٹھا سکیں گے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد یوسف، چیف بزنس آپریشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا، ”پی ٹی سی ایل وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق شہریوں کو تیز ترین آئی سی ٹی انفرسٹرکچر اور بلاتعطل سروسز کی فراہمی کے ذریعے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے“ ۔شجاعت اللہ قریشی، سیکرٹری، آئی بی ای سی ایچ ایس نے کہا، ”ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ شراکت داری ہمیں کنکٹیویٹی کے فرق کو ختم کرنے، بلاتعطل سروسز کی فراہمی اور گلبرگ گرینز اسلام آباد کے رہائشیوں کو بہتر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے قابل بنائے گی“۔پی ٹی سی ایل معاشرے کی ضروری سہولیات اور سروسز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے جو ترقی اور لا محدود مواقع کیلئے نہایت موزوں ہے۔