فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات حاضر ہیں،میرا

فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات حاضر ہیں،میرا
 فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات حاضر ہیں،میرا

  

لاہور(فلم رپورٹر) میرا نے کہا ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہود کیلئے کسی بھی پلیٹ فارم سے کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں، جب تک فنکار برادری خود ایک دوسرے کی عزت نہیں کرے گی اور خیال نہیں رکھے گی تو دوسرا ان کے لئے کیوں ایسا کرے گا۔میرا نے کہا کہ جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے تو میں فنکاروں کے لئے کسی بھی طرح کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی بالخصوص مستحق فنکاروں کیلئے دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک شوبز فرنٹ جو فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بنا ہے اس پلیٹ فارم سے عملی طو رپر کوشاں رہوں گی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔

مزید :

کلچر -