عدنان میرے والد سے صرف چار سال چھوٹے ہیں،تحریم

عدنان میرے والد سے صرف چار سال چھوٹے ہیں،تحریم
 عدنان میرے والد سے صرف چار سال چھوٹے ہیں،تحریم

  

لاہور(فلم رپورٹر)عدنان صدیقی کے ساتھ ڈرامے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ عدنان صدیقی میرے والد سے صرف چار سال چھوٹے ہیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں لوگوں نے خود کو گھروں میں قید کرلیا ہے وہی پاکستانی فنکار بھی گھروں میں رہ کر سوشل میڈیا کے ذریعے اس وبا سے بچاؤ کی تلقین کرنے میں مصروف عمل ہیں۔جہاں عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید اپنے مداحوں کو آگاہی دے رہے ہیں وہیں وہ مختلف اداکاروں سے بھی ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

مزید :

کلچر -