اداکارہ ذویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

اداکارہ ذویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا
 اداکارہ ذویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)”ہانیہ“ سے شہرت پانے والی اداکارہ ذویا ناصر نے اپنا یوٹیوب چینل متعارف کرادیا،ایک بیوٹیشن اور اداکارہ کی حیثیت سے شہرت پانے والی اس نئی ابھر تی اداکارہ کی حقیقت یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے آپ کو ٹک کر نہیں بیٹھنے دیتی، زویا ناصر اب اپنے آپ کو اس یوٹیوب چینل کے ذریعے ایسی دنیا سے جوڑنے جارہی ہیں جہاں وہ اپنی دستکاری کے جوہر اپنی ویڈیوز شیئر کرکے اپنے ہنر کو دوسروں تک پہنچائیں گی، یاد رہے کہ وہ اس سے قبل پہلی بار اپنی میک اپ پر مبنی اپنی ویڈیوشیئر کرکے لوگوں سے پذیرائی حاصل کرچکی ہیں۔

اپنے اس نئے اقدام سے متعلق بات کرتے ہوئے زویا ناصر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں کہ جو ان کے مداح انہیں اپنی سکرین پرکرتے دیکھنا پسند کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں وہ ساری محبتیں جو انہیں اپنے مداحوں سے حاصل ہورہی ہیں، اس کے بدلے میں وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی ہیں کہ جس سے ان کے مداحوں کو فائدہ حاصل ہو۔ زویا ناصر کا کہنا تھا کہ میرا یہ یوٹیوب چینل بیوٹی اور لائف سٹائل سے متعلق ہے، میں چاہتی ہوں کہ اس چینل کے ذریعے وہ سب کچھ اپنے مداحوں تک پہنچاوں جو مجھے پسند ہے۔ اس موقع پر اپنے متوقع سیلون سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اپنے سیلون کی پہلی ہی ویڈیو شیئرنگ پر انہیں اپنے مداحوں سے پہلے دن 11ہزار سے زائد ویوز ملے ہیں جبکہ ان کی اس پہلی ویڈیو کو 8ہزار سے زائد شائقین سبسکرائب بھی کرچکے ہیں، جو کہ واقعی ان کے مداحوں کے لئے ایک حیرت انگیز بات ہے۔

مزید :

کلچر -