گلوکارہ گلاب کی کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعاریلیز
لاہور(فلم رپورٹر) KB پروڈکشن نے گلوکارہ گلاب کی کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پڑھی گئی خصوصی دعا”لیا جب بھی میں نے یہ نام محمدؐ“ ریلیز کردی۔اس خصوصی دعاکو گذشتہ روز سوشل میڈیا پر خرم بھٹی پروڈکشن نے ریلیز کیا ہے اس ویڈیو کے پروڈیوسر خرم بھٹی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ گلاب نے بتایاکہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تباہیوں کے پیش نظر ہمیں اس وقت اپنے رب سے گڑ گڑا کر دعائیں مانگنے کی اشد ضرورت ہے۔
نکہ اس سے ہم ایسے ہی نجات حاصل کر سکتے ہیں گلوکارہ گلاب نے کہاکہ مذکورہ دعا بھی میں نے اپنے اللہ کے
حضور گڑاگڑا کر ریکارڈ کروائی ہے جس میں میں نے اللہ کو اپنے پیارے حبیب ؐکے صدقہ دے کر اس موزی وبا سے بچانے کی دعائیں کی ہیں اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور اس وقت جس آزامائش کی گھڑی میں ہم سب گرفتار ہیں اللہ ہمیں اس سے سے نجات دلائیں اور ہم سب کے گناہ معاف فرماکر ہمیں بخش دیں۔