اداکارہ نادیہ جمیل کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا

اداکارہ نادیہ جمیل کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا
 اداکارہ نادیہ جمیل کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نادیہ جمیل کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے کہ وہ ایک موذی مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں۔اداکارہ نادیہ جمیل نے ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تصدیق ہوئی میرے علاج کو 4 دن گزر چکے ہیں چھاتی کے سرطان کی پہلی سٹیج ہے، ساتھ ہی نادیہ جمیل نے تمام تر خواتین کو سیلف چیک کرنے پر بھی زور دیا۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ اپنی صحت کو کبھی بھی نظر انداز نہ کریں۔

، اب میں اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہوں اور میں بہت مثبت محسوس کر رہی ہوں۔ اداکارہ کی بیماری کا سن کر ان کے چاہنے والوں نے انہیں جلد صحت یاب ہونے سے متعلق دعائیں بھی دیں۔

مزید :

کلچر -