سائرہ نسیم کو ”چوڑیاں“کے سیکوئل میں اداکاری کی پیشکش

سائرہ نسیم کو ”چوڑیاں“کے سیکوئل میں اداکاری کی پیشکش

  

لاہور (فلم رپورٹر)شاہکار پنجابی فلم”چوڑیاں“ کا اسکیوئیل بنے گا۔فلم پروڈیوسر شہزاد ماہیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم ”چوڑیاں پارٹ ٹو“ بنائیں گے۔فلم کے ڈائریکٹر اور رائٹر سید نور ہوں گے۔شہزاد ماہیا نے ایک ملاقات میں بتایا کہ فلم”چوڑیاں“ نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی تھی۔وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شہزاد ماہیا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ گلوکارہ سائرہ نسیم ان کی اس فلم میں اداکاری کریں۔سائرہ نسیم فلم میں گلوکاری تو کریں گئیں لیکن اب وہ اداکاری بھی کریں۔جب فلم ”چوڑیاں“ بن رہی تھی تو اس وقت سید نور نے سائرہ نسیم کو فلم میں کام کرنے کی آفر کی تھی۔

مزید :

کلچر -