کرونا،اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو سدھرنے کا موقع دیا ہے،رزکمالی

کرونا،اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو سدھرنے کا موقع دیا ہے،رزکمالی
 کرونا،اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو سدھرنے کا موقع دیا ہے،رزکمالی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہاہے کہ کرونا وائرس ایک ایسی وبا ہے جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو سدھرنے کا موقع دیا ہے ہم سب کو اس موقع سے فائد اٹھانا چاہیے۔لوگوں کو اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اپنے رب کو راضی کرنا چاہیے۔فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروں کے ذریعے لائی جاسکتی ہے۔رزکمالی نے کہا کہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتا۔

یہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں اوربھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ سینئرفنکاراکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کی راہنمائی میں نئے آرٹسٹ اپنے فن کوبہتراندازمیں اجاگرکرسکتے ہیں۔فلمسازوں اورڈائریکٹرز کوچاہیے کہ وہ میرٹ پرنئے آرٹسٹوں کوفلموں میں کاسٹ کریں۔میں نے ماڈلنگ اور ٹی وی دونوں شعبوں میں بڑی محنت اورلگن سے نام کمایا ہے میں ہمیشہ ان پراجیکٹس میں کام کرتی ہوں جن میں میرا کام روائتی ڈگر سے ہٹ ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -