ماورہ اور احسن یاسر نواز کی نئی فلم کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ

ماورہ اور احسن یاسر نواز کی نئی فلم کے مرکزی کرداروں میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنی نئی فلم کے لیڈ کرداروں کے لئے ماورا حسین اوراحسن خان کو فائنل کرلیا ہے۔یاسر نواز کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ سپرہٹ فلمیں بھی بناچکے ہیں تاہم اس بار وہ مرڈر مسٹری کے موضوع پر فلم بنارہے ہیں جس کا سکرپٹ مکمل ہوگیا ہے اور دنوں کاسٹ فائنل کی جارہی ہے۔ فلم کے لیڈ فنکار پہلے ہی فائنل کئے جاچکے ہیں جبکہ اب دیگر کرداروں کے لئے فنکاروں سے رابطے جاری ہیں۔یاد رہے کہ احسن خان سے قبل اس فلم میں ہیرو کیلئے فیروز خان کا انتخاب کیا گیا تھا لیکن ان کے شوبز چھوڑنے کے بعد احسن خان کو کاسٹ کیا گیا ہے اداکاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے کردار بہت اچھے ہیں اور شائقین ضرور پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -