بیماریوں کی روک تھام: رہائشی سکیموں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

  بیماریوں کی روک تھام: رہائشی سکیموں میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا ...

  

 لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے لاہور ڈویژن کی حدود میں واقع تمام پرائیویٹ رہائشی سکیموں کے سپانسرز/ ڈویلپرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام اور پانی کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں سے بچنے کے لئے ان سکیموں میں رہائش پذیر افراد کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پینے کے صاف اور شفاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔مختلف پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں نصب شدہ تمام ٹیوب ویلوں پرڈوزنگ پمپ (کلوری نیٹر) کی تنصیب اور کلورین کے محلول (سوڈیم ہائپو کلورائیٹ)کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ٹیوب ویلوں کو روزانہ صبح چالو کرنے سے پہلے ان میں کلورین کی مناسب مقدار شامل کی جائے۔ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں ورنہ ان کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -