عوام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں،سعید الحسن

عوام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں،سعید الحسن

  

لاہور (سٹی رپورٹر)صو بائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کرونا وائر س کے تحت جاری لا ک ڈاؤ ن اور دفعہ 144کے نفا ذ پر عمل درآمد کے حوالے سے اجلا س سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہد ایات کی رو شنی میں عوام کر ونا وا ئر س کے ممکنہ پھیلا ؤ کی رو ک تھا م کے لیے کیے جا نے والے فیصلو ں پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنا نے میں حکومت کا ساتھ دیں اور لو گو ں کو آگاہی دیں کہ اجتماع سے پرہیز کر یں اور اس حوا لے سے لو گو ں کو قران و حدیث کی رو شنی میں آگاہ کر یں۔ انہوں نے کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف عمل ڈاکٹروں، نرسوں اورپیرا میڈیکل سٹاف سے یکجہتی کااظہارکیاہے-

انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈزمیں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو خدمت گزاری کا عظیم رول ماڈل قرار دیا -انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو سراہتی ہے- ڈاکٹرز، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے ہیرو ہیں -انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں مسیحاؤں کی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا اور ہمارے ڈاکٹروں نے مسیحائی کی نئی مثال قائم کی ہے -پوری قوم ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف کو سلام پیش کرتی ہے- ا نہوں نے کہا کہ اللہ تعا لی کے فضل و کر م سے ہم سب مسلما ن ہیں اور دین کے احکا ما ت کو ما ننے والے ہیں لیکن اس وقت کر ونا وائر س جیسے مو ذی مر ض سے بچاؤ بھی ہم سب پر لا زم ہے اور حکومت کی طر ف سے کیے جا نے وا لے اقدا مات بھی عوام کے مفا دمیں ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف عوا م کواس وبا سے محفو ظ کر نا ہے،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -