سبزہ زار اور تاجپورہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام

سبزہ زار اور تاجپورہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام

  

لاہور (پ ر)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے سبزہ زار سکیم اور تاجپورہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔عملے نے ایل بلاک سبزہ زار میں واقع پلاٹ نمبر 75 پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ عملے کو اس موقع پر غیر قانونی قابضین کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں اسلحہ کے زور پر سرکاری فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -