صاحب حیثیت افراد مشکل حالات میں غریبوں کی مدد کریں
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر مرکزی سبزی منڈی انجمن آڑھتیاں راوی روڈ محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا وائرس انتہائی مہلک اور موذی مرض ہے جس سے بچاؤ اور احتیاط ایمانی، شرعی اور اخلاقی نقطہ نظر سے انتہائی ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مہلک مرض میں خدا پر توکل اور ایمان کے ساتھ احتیاط اور حفاظتی اقدامات بھی اسلام کی بنیادی تعلیما ت میں شامل ہیں۔ صاحب استطاعت ان مشکل ترین حالات میں دل کھول کر غریب اور مستحق افراد کی مدد کریں۔