راوی پل پر جعلی سینیٹائزرز سے بھراٹرک پکڑا گیا

راوی پل پر جعلی سینیٹائزرز سے بھراٹرک پکڑا گیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحرک ہے۔ ڈ ی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کی۔جعلی ہینڈ سینی ٹائزر کی 16 ہزار بوتل کو ضبط کر لیا گیا،راوی ٹول پلازہ پر کارروائی کی گئی،ٹرک جس پر سینیٹائزر کی بوتلیں لے جائی جا رہی تھیں اس ٹرک کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے اورٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قانون کے مطابق ٹرک ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ اس مشکل اور کڑے وقت میں مددگار ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی ایسے عناصر پر نظر رکھیں اور فوری انتظامیہ کو اطلاع دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -