دو جامعات کے مابین عوام کی ذہنی صحت میں بہتری کیلئے معاہدہ

دو جامعات کے مابین عوام کی ذہنی صحت میں بہتری کیلئے معاہدہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)عوام کی ذہنی صحت میں بہتری کیلئے پنجاب یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔اس سلسلے میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیازاحمد اختر نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم سے رابطہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر رافعہ رفیق اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے ڈاکٹر تیمور بیگ کوفوکل پرسنز مقررکر دیا گیا۔ ڈاکٹر رافعہ رفیق کے مطابق گورنر پنجاب کی ہدایت پر قائم ٹیلی میڈیسن سنٹر کے ذریعے عوام کی ذہنی کونسلنگ کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -