کرونا ٹائیگر فورس کے نوجوان ہمارا فخر ہیں،پیر شبیر احمد صدیقی

کرونا ٹائیگر فورس کے نوجوان ہمارا فخر ہیں،پیر شبیر احمد صدیقی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما اور پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے مشکل کی اس گھڑی میں حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کیلئے کثیرتعداد میں خود کو پیش کرنیوالے نوجوان ہمارا فخر ہیں۔مشکل اس کی گھڑی میں ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرنے کیلئے نوجوانوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔

مرکزی سیکرٹیریٹ سے جاری ایک بیان میں ان کاکہنا تھاکہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے مثاثرہ خاندانوں کی مدد کرنیوالے پاکستانی عظیم انسان ہیں۔ ہم ملک وقوم کیلئے رضاکارانہ خدمات دینے والے پاکستانیوں کو سلام عقید ت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محب وطن خدمات کو قبول فرمائے اور وطن عزیز پاکستان سے کرونا وائرس کا جلد خاتمہ فرمائے۔اس موقع پر انہوں نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -