کاروبار زندگی کی بندش سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے

کاروبار زندگی کی بندش سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ وقاراحمد میاں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کاروبارِ زندگی بند ہونے سے غریب، مزدور، عام آدمی اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ملک بھر کے مخیر حضرات آگے آکر غریب، دکھی، غمزدہ انسانیت کے آنسو پو نجھیں۔ مستحق اور نادار، سفید پوش افراد کی مدد کی تشہیر کرکے نیکی کو ضائع کرنے سے گریز کریں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں، محروموں، مجبوروں، بے کسوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے خاموشی اور رازداری کے ساتھ انسانیت کی مدد کریں۔