عوام گھروں میں رہ کر اپنی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں،عبدالقادر دیوان

عوام گھروں میں رہ کر اپنی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں،عبدالقادر دیوان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاک مسلم الائنس (دیوان) پاکستان کے چیئر مین بچو عبد القادر دیوان نے پاکستان کو کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے پاکستانی بنگالی برادری سمیت تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ حکومت اور صحت کے عالمی اداروں کی ہدایات پر دینی جذبے کے ساتھ عمل کریں،چند دنوں کی سختی ہماری نسلوں کے تحفظ کی ضمانت بن سکتی ہے. عوام گھروں میں رہ کر ہی اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت یقینی بنا سکتے ہیں. کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے ہم ایک ذات یا ایک خاندان کی بجائے بائیس کروڑ پاکستانیوں کو اس موذی وائرس سے بچانے میں کامیاب ہوسکیں گے. چیئرمین بچو عبد القادر دیوان نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی حفاظتی پابندیوں کو کامیاب بنا کر پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ محبت کا ثبوت دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -