دفعہ 144پر سختی سے عملدرآمد کرارہے ہیں،کامران زمان
چوہنگ (نامہ نگار) لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومت کے احکامات کی روشنی میں دفعہ 144پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بازاروں کو شام 5بجے تک ہر صورت بند کروایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی چوہنگ کامران زمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او رفیع اللہ بھی موجود تھے۔ DSPچوہنگ نے کرونا وائرس اور دفعہ 144کے حوالے سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل سواری کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے۔ پورے علاقے میں پٹرولنگ کے عمل کو بڑھایا جائے اور ناکا جات پر چیکنگ کا عمل تیز کیا جائے۔