شہری وقفے وقفے سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں،کنیز فاطمہ

شہری وقفے وقفے سے ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں،کنیز فاطمہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی و ترجمان حکومت پنجاب کنیز فاطمہ نے دارالامان کا دورہ کیا۔ انہوں نے خواتین میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظت کے پیش نظر ہائی جین کٹس تقسیم کیں۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے دارالامان میں ڈیوٹی پر مامور عملے اور سیکورٹی پر تعینات پولیس آفیشلز میں بھی کٹس تقسیم کیں۔ ہائی جین کٹس میں تمام ضروری اشیا صابن، ٹاولز، ٹشو رولز، ہینڈ سینی ٹائزرز اور ڈیٹول سمیت دیگر اشیاء شامل تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن نے اس بات پر زور دیا کہ وقفے وقفے سے ہاتھ صابن سے دھوئیں کیونکہ احتیاط کرکے ہی کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

دارالامان میں موجود خواتین نہ صرف آپس میں بلکہ سٹاف سے بھی مناسب فاصلہ رکھیں۔ ہم سب کو مل کر کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا کو شکست دینا ہے

ہینڈ سینی ٹائزرز اور ڈیٹول سمیت دیگر اشیاء شامل تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن نے اس بات پر زور دیا کہ وقفے وقفے سے ہاتھ صابن سے دھوئیں کیونکہ احتیاط کرکے ہی کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -