پاکستان اور چین نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،کاشف امین

پاکستان اور چین نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا،کاشف امین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے پاکستان پر مشکل وقت میں چینی قوم کی مدد، تعاون محبت اور چاہت کے بندھن سے جڑے لازوال رشتے کی عکاسی ہے۔چینی اور پاکستانی قوم نے ہرمشکل اور کڑے وقت میں ایک دوسرے کیلئے محبتوں کے ناقابل فراموش باب رقم کئے ہیں۔ دوست ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہناتھا کہ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی اس کٹھن گھڑی میں چینی حکومت کی طرف سے پاکستان کیلئے بھجوائے جانے والے طبی آلات، وینٹی لیٹرز، ماسک، ادویات پر پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کی شکر گزار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -