پوری قوم اجتماعی طور پر اللہ سے معافی مانگے،علماء

پوری قوم اجتماعی طور پر اللہ سے معافی مانگے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، نائب امیر میاں محمدرضوان نفیس، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا خالدمحمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار نے ر ساری قوم اجتماعی طور پر اللہ سے معافی کیلئے سربسجودہوجائے۔ انسانیت اللہ کی بغاوت چھوڑ کر اللہ کی فرمانبرداری شروع کرے۔

کرونا سے نجات کیلئے خدا کے حضور گڑگڑا کر گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔ کرونا وائرس کا پھیلنا ہمارے اجتماعی گناہوں اور بے راہ روی کا نتیجہ ہے۔ پوری دنیا کو گناہوں کا راستہ چھوڑ کر نیکی کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ پاکیزہ زندگی ہی وباؤں سے نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں پر اس طرح کی بیماریاں پہلے بھی آتی رہی ہیں اسباب کے ساتھ رجوع الی اللہ بھی ضروری ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو دعائیں بتلائی ہیں آفتوں اور بلاوں سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے ان دعاوں کا بھی اہتمام کیا جائے، کرونا وائرس سمیت کسی بھی وبا کو احتیاطی تدابیر اور رجوع الی اللہ کے ذریعے سے ہی روکنا ممکن ہے۔