پیپلز پارٹی مشکل وقت میں عوا م کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عزیز الرحمن چن

پیپلز پارٹی مشکل وقت میں عوا م کو تنہا نہیں چھوڑے گی،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مسائل میں میں گری عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اس کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے کرونا متاثرین کی امداد کیلئے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ،صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اور پارٹی رہنماپیسے جمع کرائیں گے۔

،پارٹی کے ریلیف فنڈ اکاؤنٹ میں ملکی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی امداد بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج قوم کو تقسیم کرنے کی بجائے باہمی اتحاد اوراتفاق کی ضرورت ہے۔ حکومت کو کورونا سے نمٹنے اور مستحقین کو ریلیف دینے کی لیے تجاویز دے کر فراخدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -