حکومت عوامی مفاد کے عین مطابق فیصلے لے رہی ہے،سعدیہ سہیل

حکومت عوامی مفاد کے عین مطابق فیصلے لے رہی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آفیشل سپوکس پرسن وزیر اعلیٰ پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات لے رہی ہے جزوی لاک ڈاون میں توسیع کا فیصلہ کروناوائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔ صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے اپنے ایک بیان میں اْن کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام مستحق خاندانوں خاص طور پر کورونا وائرس کے باعث مالیاتی مسائل کا سامنا کرنے والے دیہاڑی داروں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔مستحق خاندان کچھ دنوں میں نقد امدادی رقم حاصل کرسکیں گے،ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے استعمال کے ذریعے شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے۔

حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ اشیا ئے ضروریہ کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے تاکہ عوام کیلئے ان اشیا ء کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے۔