میڈیسن سکوائر کی جانب سے فیس ماسک اور سینی ٹائزرز تقسیم
لاہور(سٹی رپورٹر)میڈیسن سکوائر 6th سینس کی جانب سے گزشتہ روز آفس کے عملہ،سیکیورٹی گارڈز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک،سینی ٹائزر فراہم کئے گئے اس موقع پر آفس سٹاف سمیت سیکیورٹی عملہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیسن سکوائر 6thسینس کے چیف ایگزیکٹو محمد وسیم مظہر اور ان کی اہلیہ نازیہ وسم نے عملہ میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سامان تقسیم کیا۔چیف ایگزیکٹو محمد وسیم مظہر نے کہا کہ عوام ماہرین کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے لئے احتیاطی تدابیرہی موثر ہتھیار ہیں۔