مصطفی کمال کی تجاویز نے قوم کو کرونا کے خلاف متحد کر دیا،الطاف شاہد

مصطفی کمال کی تجاویز نے قوم کو کرونا کے خلاف متحد کر دیا،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال کی تعمیری سیاست اور مثبت تجاویزکی برکت سے قیادت اورقوم کروناوباکیخلاف متحد ہوگئی جواس سے مہلک بیماری سے نجات کیلئے خوش آئند ہے تاہم حکومت اپنی بدانتظامی کوگڈگورننس میں تبدیل کرے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال سمیت سیاسی قائدین کی اپیل پرعوام کروناوبا سے بچاؤ کیلئے اختیاطی تدابیراختیارکررہے ہیں،اس اقدام سے یقینا انہیں اپنے بچاؤمیں مددملے گی۔شہریوں کاپرہیز اورہجوم میں جانے سے گریزیقیناان کے اپنے مفاد میں ہے۔

مفلس اور مستحق عوام کوراشن کی ضرورت جبکہ حکمرانوں کا بھاشن پرزور ہے۔مستحق افرادکوان کی دہلیزپر راشن کی فراہمی کیلئے نام نہادٹائیگرزفورس کے قیام کاشوشہ سیاسی سٹنٹ ہے،بلدیات سمیت دوسرے شہری ادارے کس مرض کی دوا ہیں۔وہ اپنی صدارت میں ہونیوالے ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ اس نازک وقت میں نااہل حکمرانوں پرتنقید کرنے کی ہماری نیت نہیں تھی مگر وہ خودبار بار جوازفراہم کررہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -