لاک ڈاؤن سے تنخواہ دار طبقہ فاقو ں پر آ گیا،ذکر اللہ مجاہد

لاک ڈاؤن سے تنخواہ دار طبقہ فاقو ں پر آ گیا،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اورتنخواہ دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہوچکا ہے۔حکمران زبانی جمع خرچ کی بجائے غریب اور سفید پوش طبقات کو دووقت کی روٹی کیلئے اقدامات کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں شہر میں قائم 30 کورونا ریلیف سینٹرز کے حوالے سے ضلعی عہدیداران کے اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیائالدین انصاری، ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابدبھی موجود تھے۔

، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور مرزا عبدالرشید، عبدالحفیظ اعوان، عمر شہباز و دیگر عہدیداران شریک تھے۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت کے کورونا ریلیف پیکیجز میں مستحق افراد کوریلیف دینے کا طریقہ کار دیہاڑی دار، غریب، سفید پوش اور متوسط طبقات کے افراد کی پہنچ سے دور اور سمجھ سے بالاتر ہے۔دیہاڑی دار آن لائن اورانٹرنیٹ کی سہولیات سے ناواقف ہونے کی بنا پر ان سہولیات سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وئراس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستان میں 70 فیصد سے زیادہ عوام متوسط طبقات سے تعلق رکھتی ہے اور یہاں مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب لوگ بھوک و افلاس شدید اذیت میں مبتلا ہیں اگر حکمرانوں نے ان کی دوقت کی روٹی کا بندوبست نہ کیا تو حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے اور پھر لوگ کورونا نہیں بھوک کی وجہ سے مرنا شروع ہوجائیں گے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے عہدیداران کو اہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤندیشن محدود وسائل میں اہل لاہور کے دیہاڑی دار، غریب اور سفید پوش افرادکو پکا ہوا کھانا، خشک راشن اور کچی سبزی پہنچانے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -