ایکسپو سینٹر کا ہسپتال حکمرانوں کا زبردست کارنامہ ہے

  ایکسپو سینٹر کا ہسپتال حکمرانوں کا زبردست کارنامہ ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ ایکسپوسینٹرمیں سینکڑوں بیڈز کا ہسپتال اور قلیل ترین مد ت میں قیا م وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا انتہائی قابل تعریف اور شاندار کارنامہ ہے۔ عوامی خدمت میں مصروف حکومتی وزرا ء اور راکین اسمبلی کی کاوشیں نہایت قابل تحسین اور تعریف ہیں۔ ملک بھر کے عوام ان مشکل حالات میں اپنے اردگرد قرب وجوار میں مستحق افراد کی مدد کریں۔

انتہائی خاموشی کے ساتھ معاونت کرکے اپنا اخلاقی اور ایمانی فرض پورا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -