ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے بہترین لیڈر تھے،اشرف بھٹی

ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے بہترین لیڈر تھے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عالم اسلام کے بہترین لیڈر تھے وہ آج اگر زندہ ہوتے تو پاکستان دنیا بھر کے اسلامی ممالک کو ہی نہیں بلکہ باقی ممالک کو بھی لیڈ کررہا ہوتا بلا شبہ بھٹو شہید ایک کرشماتی شخصیت کے حامل تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے فوری نیشنل ایکشن پلان کا اعلان کرے کرونا متاثرین کی کفالت کے لئے بنائے گئے نظام کو سادہ اور آسان بنایا جائے ہم کرونا وائرس سے جنگ لڑنے کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -