ایل ڈبلیو ایم سی نے اہم شاہراؤں پر مزدوروں کی سکریننگ کی

ایل ڈبلیو ایم سی نے اہم شاہراؤں پر مزدوروں کی سکریننگ کی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی؎ کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ اس حوالے سے برکت مارکیٹ اور گلبرگ میں سینٹری ورکرز کی مکمل سکریننگ کی گئی،سینٹری ورکرز کو گول دائرہ لگا کر مناسب فاصلے پر کھڑا کیا گیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤامتیاز احمد نے اس موقع پر سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا اور جی ایم آپریشن سہیل ملک کے ہمراہ خود بھی سکریننگ کروائی۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے تمام ورکرز کو ماسک، گلوز، اور حفاظتی سامان دیا گیا ہے، ورکرز ادارے کا اساسہ ہیں اور انکی صحت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہری ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔

اور گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں۔ اس سلسلے میں جی ایم آپریشن کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی 700 سے زائد گاڑیاں اور 8000 سے زائد ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔ برکت مارکیٹ اور اس سے ملحقہ علاقے میں جی ایم آپریشن کی نگرانی میں ڈس انفیکٹنٹ والے پانی سے خصوصی دھلائی بھی کرائی گئی۔تر جمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ہیلپ لائن 1139 یا موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -