مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے،سیف الملوک کھوکھر
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔ااس مو قع پر انہو ں نے راشن کی تقسیم کے دوران لو گو ں کو ”کروناوائرس“سے بچا ؤ کی احتیا طی تدا بیر بھی بتا ئیں۔انہو ں نے کہا کہ کھو کھر پیلس مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہے لو گو ں میں راشن کی تقسیم کے لئے خود مو جود ہو ں جس کا مقصد حقداروں کو حق پہنچا نا ہے۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوا می خدمت کو اپنا شیو ہ سمجھا ہے سب کو پتہ ہے کہ مو جو دہ حکو مت اس صورتحا ل سے نمٹنے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے کسی بھی ایسی صو رتحا ل کو قابو کر نے کے لئے قائدا نہ صلا حیتو ں کی ضرورت ہو تی ہے جو کہ مو جو دہ حکمرا نو ں میں قطعی طور پر مو جو د نہیں ہیں۔انہو ں نے کہا کہ افسوس ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف سیاسی دشمنی کو ترجیح دے رہی ہے۔