ڈاکٹر، پیرا میڈکس کرونا مریضوں کا دل سے علاج کریں،ڈاکٹر افتخار

ڈاکٹر، پیرا میڈکس کرونا مریضوں کا دل سے علاج کریں،ڈاکٹر افتخار

  

لاہور (سٹی رپورٹر) سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد افتخار کی زیر صدارت اجلاس میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ، رشید مغل، لیاقت مغل، حافظ سجاد، بابر گل و دیگر، وائی ڈی اے کے ڈاکٹر جیفر، ڈاکٹر محبوب گیلانی،وائی این اے کی طرف سے شمشاد نیازی اور لبنیٰ یاسمین و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد افتخار نے کہا کہ ملک و قوم پر مشکل گھڑی ہے او راس دوران انتظامیہ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو متحد ہو کر کرونا مریضوں کے علاج کے لئے فرائض کی سرانجام دہی جاری رکھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -