امداد کی تقسیم کیلئے شفاف نظام لا رہے ہیں،نعمان احمد لنگڑیال

امداد کی تقسیم کیلئے شفاف نظام لا رہے ہیں،نعمان احمد لنگڑیال

  

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ شہباز شریف سن لیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایک حقیقت ہیں جسے عوام تسلیم کر چکے ہیں،اپوزیشن تعصب کی عینک اتار کر دیکھے اسے کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات نظر آ جائیں گے،انصاف امداد پیکج کے تحت 10ارب روپے سے صوبے کے 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 4ہزار فی کس مالی مداد دی جائے گی جس کیلئے شفافیت پر مبنی فول پروف میکنزم تیار کیا گیا ہے، دعوے سے کہتا ہوں کہ حقدار تک اس کا حق پہنچے گا۔پارٹی کے متحرک رہنماؤں سے کوروناوائرس کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے متاثر ہونے والے طبقات کی مشکلات میں کمی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی براہ راست خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی تو ماضی کی قرض اتارو ملک سنوارو سکیم،زلزلہ اور سیلاب زدگان کے نام پر آنے والے فنڈز مستحقین تک پہنچنے کی بجائے ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں ہوتے۔

  جاتے،عوام سابقہ حکمرانوں کی کسی بھی واردات کو نہیں بھولے۔ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ انصاف امداد پیکج سے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف ملے گا جبکہ وفاق کا ریلیف پیکج اس کے علاوہ ہے،مستحق افراد سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی اور رقم بھی آن لائن ٹرانسفر ہو گی جس سے کرپشن کا ایک فیصد شائبہ بھی باقی نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر غیر معمولی اقدامات اٹھائے ہیں اورایکسپو سنٹر میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا صرف نو روز میں قائم ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور تکبر عام کرنے پر پوری قوم سابقہ حکمرانوں کو بدعائیں دے رہی ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو عاجزی اور لوگوں کی خدمت کی توفیق دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -