گڈز ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ قابل تحسین ہے،سرور عاصم

گڈز ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ قابل تحسین ہے،سرور عاصم

  

لاہور(پ ر)گڈز ٹرانسپورٹ کی بحالی،فوڈ پراڈکٹ سے ڈیوٹی کا خاتمہ اور ضروری تعمیراتی انڈسٹری کھولنے کافیصلہ خوش آئند ہے۔دیگر تعمیراتی اورپیداواری شعبہ جات بھی بتدریج بحال کئے جائیں۔کروناوائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات کی اہمیت اپنی جگہ بجا لیکن پیدواری سرگرمیوں کی بتدریج بحالی بھی ضروری ہے۔اگرجلد ہی معاشی اور پیداواری سرگرمیاں بحال نہ کی گئیں توخلق خدا کرونا کی بجائے بھوک سے مرجائے گی ان خیالات کااظہارہادیہ حلیمہ سنٹر اردو بازار کے صدر سرور عاصم نے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی اہمیت اپنی جگہ بجا یقینا یہ اقدامات عوام کی جانوں کی حفاظت کے لئے ہی کئے جارہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان اقدامات پرعمل کیا جائے اور ان کی خلاف ورزی سے بچا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -