کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ لیا ہوا ہے، افتخار حسین

کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ لیا ہوا ہے، افتخار حسین

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک وبا ہے جس کو نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس موذی وباء سے آئے روز قیمتی جانوں کی ضائع ہورہی ہے عوامی نیشنل پارٹی دہشت گردی کے خلاف بھی فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی تھی اور آج بھی عوامی خدمت اور متاثرین کی امداد میں بھی فرنٹ لائن کا کردار ادا کریں گی تمام سیاسی جماعتیں کرونا وائرس کے حوالے سے اپنیتمام سیاسی اختلافات بھلا کر کروناوئرس کی روک تھام اور تدارک کے سلسلے میں آگاہی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اس وبا سے متاثرہ غریب مزدوروں کی مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاضی میدیکل کمپلیکس نوشہرہ میں کروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کے عیادت کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خان خٹک، تحصیل نوشہرہ کے صدر زاہد خان، نور عالم خان ایڈووکیٹ، عبدالصمد اور ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف سمیت د یگر بھی موجود تھے میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت حکومتی لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کی بحالی اور مالی امداد میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر مشکل وقت میں اپنی قوم کی خاطر میدان عمل میں رہ کر انسانیت کی خدمت کی ہے چاہیے وہ دہشت گردی ہو یا سیلاب یا دوسری مشکل گھڑیاں ہو انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کروناوائرس کی اس موذی وباء پر سیاست نہیں کرنا چاہتے انہوں نے ملک بھر کے مخیر حضرات اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غریبوں اور بلخوص ڈیلی ویجز ملازمین کی دل کھول کر امداد فراہم کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -