امریکی شہریوں کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپسی

امریکی شہریوں کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپسی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں موجود امریکی شہری خصوصی پرواز کے ذریعے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔خصوصی پرواز کراچی سے سیکڑوں مسافروں کو لیکر شکاگو کیلیے روانہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق جہاں دنیا بھر میں جان لیوا کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل ہیں وہیں پاکستان میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے عارضی طور پر اندرون و بیرون پروازیں معطل کردیں تھیں۔پروازوں کی معطلی کے باوجود امریکی شہریوں کو لینے قاہرہ سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کے بعد پرواز ایم ایس آر 3200 کے ذریعے امریکی شہری کراچی سے براستہ اسلام آباد شکاگوروانہ ہوگئے۔خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان سے 135 مسافر امریکا کیلیے روانہ ہوئے جس میں امریکی سفارتخانے کا بھی 16 رکنی عملہ شامل ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ روانگی سے قبل مسافروں کی کراچی ایئرپورٹ پر مکمل طبی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کی گئی یہاں تک کے مسافروں کے سامان کو بھی جہاز میں لوڈ کرنے سے مکمل طور پر سینیائزڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے امریکا کی درخواست پر خصوصی طیارے کو مسافروں کو لے جانے کی اجازت دی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -