مردان، پولیس اہلکاروں میں حفاظتی کیٹس تقسیم کردی گئیں، سجاد خان

مردان، پولیس اہلکاروں میں حفاظتی کیٹس تقسیم کردی گئیں، سجاد خان

  

مردان (بیورورپورٹ) کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے پولیس افسروں اور اہلکاروں کو بڑی تعداد میں حفاظتی کٹس فراہم کردیے گئے ہیں اس پر ڈی پی او سجاد خان نے پولیس لائنز میں پولیس افسروں اور جوانوں میں کیٹس،صابن،ماسک سینیٹائرز اور گلوز تقسیم کئے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی حفاظتی کے لئے ہر قسم کے ا قدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرنے سے ہی ہم عوام کے دل جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ اپنی رویہ بہتر رکھے اور انہیں کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی بھی دیں تاکہ مل کر اس مرض پر قابو پایا جاسکے۔دریں اثناء ڈی پی او نے شہر کے مختلف مقامات پر لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ دفعہ 144پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -