کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب نے عبد الولی خان یونیورسٹی کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ

کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب نے عبد الولی خان یونیورسٹی کے قرنطینہ سنٹر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) جی او سی میجر جنرل اعجاز ناصر اور کمشنر مردان ڈویژن مطہرزیب نے عبد الولی خان یونیورسٹی کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر داخل افراد کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر نے قرنطینہ سنٹر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت عبد الولی خان یونیورسٹی کے قرنطینہ سنٹر میں 48جبکہ جھنڈے تبلیغی مرکز میں 175کو خوراک کے ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مردان میں اب تک 10312کی سیکریننگ کی گئی ہے جبکہ545افراد کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں جن میں 86مثبت140منفی جبکہ 319کے ٹسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔ اسی طرح ولی خان یونیورسٹی کے آئسولیشن سنٹر میں 74،ڈی ایچ کیو میں 10اور مردان میڈیکل کمپلیکس میں چھ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ جی او سی میجر جنرل اعجاز ناصر اور کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے متاثرین کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔