کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،شہزاد ارباب

کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں،شہزاد ارباب

  

پشاور(سٹی رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور خود کو گھروں تک محدود کریں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر آعظم پاکستان کے مشیر برائے اسٹیبلیشمنٹ محمد شہزاد ارباب نے پشاور میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ پشاور کے اقدامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر جدید آن لائن ٹیکنالوجی اور جی آئی ایس میپنگ کی سہولیات سے آراستہ ہے اور اس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت،ڈبلیو ایس ایس پی، پی ڈی اے سمیت سیکیورٹی اداروں کے اہلکار و افسران چوبیس گھنٹے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں تمام صوبائی محکموں اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی روابط ہیں اور خدانخواستہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ریسپانس کا انتظام بھی موجود ہے۔محمد شہزار ارباب نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور انتظامیہ کے کام کو سراہا۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گھروں تک محدود رہیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ ہم سب مل کر انشاء اللہ کورونا کو شکست دیں گے اور اس کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -