کورونا کا مقابلہ کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مرتضی وہاب

کورونا کا مقابلہ کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے تین تلوار چورنگی کلفٹن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے والے ڈاکٹر اور طبی عملہ کو سلامی پیش کیئے جانے کی سادہ اور پروقار تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بحیثیت ایک شہری اور رکن سندھ حکومت کے اپنے پولیس کے جوانوں، رینجرز اور پال فوج کے جوانوں اور ڈاکٹروں و پیرامیڈیکل اسٹاف کو اس مقصد کیلئے کام کرنے اور اپنی جان پر کھیل کر عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی کاوشوں پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈی آئی جی کمشنر کراچی ایس ایس پی ساو تھ دیگر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔ ترجمان سندھ حکومت نے پیرامیڈیکل اسٹاف اور پولیس کے دستوں کو جو کرونا وائرس کے لیے اپنی جان پر کھیل کر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں کو سلامی پیش کی اور خراج عقیدت پیش کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عوام ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے تو آئندہ انشااللہ 14 دنوں میں کرونا کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کرونا وائرس کی تشخیصی کٹ کے حوالے سے کہا کہ ہمارے پاس 450 کٹس ہیں اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے ہم نے برطانیہ کو آرڈر کر دیا ہے جو انشااللہ چار اپریل تک ہمیں مل جائیں گی اور وفاق بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہا ہے لوگوں کو راشن کے حوالے سے کئے گئے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس زکوۃکے حوالے سے 94 ہزار لوگ رجسٹر ڈہیں جن کو ہم نے فی گھرانہ 6000 روپے کے حساب سے پیسے دینا شروع کر دیا ہے اور این جی اوز کے بھی ہم شکرگزار ہیں جو لوگوں کو راشن تقسیم کر رہے ہیں ہم نے ان کے ساتھ مل کر لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچائیں گے۔