احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اعصاب پر قابو پایا جاسکتا ہے، ڈاکٹر مبین اختر

احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اعصاب پر قابو پایا جاسکتا ہے، ڈاکٹر مبین اختر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی نفسیاتی ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر سید مبین اخترنے کرونا وائرس کے حوالے سے معاشرے پر اس کے اثرات اور ان کے علاج کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چند ایک گزارشات پر عمل کر کے آپ اپنے اعصاب پہ قابو پا سکتے ہیں۔(۱) اپنے آپ کو کورونا وائرس کی خبروں سے دور رکھیں (۲) انٹرنیٹ سے اضافی معلومات حاصل کرنے کی کوشش مت کریں یہ آپ کی ذہنی طاقت کو کمزور کر دیں گی (۳) کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں لوگوں کو میسج نہ بھیجیں ہو سکتا ہے ان کی ذہنی طاقت آپ جیسی نہ ہو اور وہ ڈیپریشن کا شکار ہو جائیں (۴) گھر میں ہاتھ دھونے کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کریں اور سب پر لازم کریں خصوصا بچوں کے لئے (۵) اپنا موڈ مثبت رکھیں یہ اپ کے قوت مدافعت کے سسٹم کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ جبکہ منفی سوچ اس کو وائرس کے مقابلے میں کمزور کر دے گی (۶) سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس بات پر یقین رکھیں کہ یہ وقت گزر جائے گا اور یہ کائنات اس اللہ تعالی کے ہاتھوں میں ہے جو رحمان اور رحیم ہے (۷) کورونا وائرس کے متعلق کوئی مزاحیہ تحریر کسی کو نہ بھیجیں بلکہ اپنا دھیان اللہ تعالی کی عبادت اور استغفار کی طرف رکھیں، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنا دھیان لوگوں کی مدد میں لگائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -