طلباء کا تعلیمی سال بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فائق شاہ

طلباء کا تعلیمی سال بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ طلباء کا تعلیمی سال بری طرح متاثر ہو رہا ہے پرائیویٹ سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز نے گھر میں آن لائن کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے مگر سرکاری تعلیمی ادارے اور ان کے افسران طلباء کے ساتھ انصاف کریں اور فی الفور سرکاری سطح پر سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جائے ہیلتھ ورکرز فوج، پولیس، میڈیا اور عملہ صفائی فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزارت تعلیم اور اساتذہ کے لئے فرنٹ لائن طلباء کی تعلیم ہے انہیں موجودہ بحران میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں تاکہ طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو امن ترقی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ طلبہ کے ساتھ انصاف کیا جائے ورنہ اس سے شدید نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ہمارے ملک میں تعلیمی حالت اچھی نہیں ہے اور یہ غفلت نقصان کا باعث ھو گی لہٰذا فی الفور تعلیمی اور محفوظ سرگرمیوں کا آغاز کر کے وزارت تعلیم ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔