مردان، جان لیوا وائرس کے 5مزید نئے مریض سامنے آگئے

مردان، جان لیوا وائرس کے 5مزید نئے مریض سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) مردان کے گرودونواح میں جان لیوا وائرس کے 5مزید نئے مریض سامنے آگئے تعداد 90ہوگئی نئے مریضوں میں مایار میں ایک ہی گھرکے چارافراد بھی شامل ہیں جس کے بعد اس گھر کو سیل کر دیا جبکہ پولیس نے علاقے کے دیگر مقامات کو بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے مکمل طور پرلاک ڈاؤن کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مایار سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایک اہلکار کی وفات کے بعد علاقے میں یہ افواہ پھیلی تھی کہ وہ کورونا وائر س سے انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد پولیس نے اسکی اہلیہ،والدہ اور دو بچوں کے ٹسٹ کرائے تو وہ مثبت آئے جس پر انہیں فوری طور پر عبد الولی خان یونیورسٹی کے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کے گھر کو سیل کر دیا جبکہ محلے کو لاک ڈاون کر دیا ہے۔محکمہ صحت نے مایار میں مقامی افراد کی سیکریننگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین نے مایار کے چاروں افراد میں وائرس کی تصدیق کی ہے دریں اثناء تخت بھائی میں ایک دبئی پلٹ22سالہ نوجوان میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قرنطینہ میں منتقل کردیاگیا۔